افریقہ بھر میں 100ملین بچے اور نوجوان سکولوں سے باہر ہیں، افریقی یونین

اے پی پی  |  Feb 16, 2024

اڈیس ابابا۔16فروری (اے پی پی):افریقی یونین نے کہا ہے کہ افریقہ بھر میں 5 سے 19 سال کی عمر کے تقریباً 100 ملین بچے اور نوجوان سکولوں سے باہر ہیں جس کی وجہ سے وہ معاشرتی مرکزی دھارے میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔

شنہوا کے مطابق افریقی یونین (اے یو ) کے کمشنر برائے تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی اور جدیدیت محمد بیلہوسین نے گزشتہ روز ایتھوپیا کے دارحکومت اڈیس ابابا میں اے یو سمٹ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ دہشت گرد گروہوں، منشیات فروشوں اور انسانی سمگلرز بچوں اور نوجوانوں کو آسانی سے بہکا سکتے ہیں اوریہ بچے اور نوجوان مختلف جرائم کے نیٹ ورکس میں چلے جاتے ہیں یا افریقہ کے دوسرے حصوں یا براعظم سے باہر ہجرت کرتے ہیں۔

انہوں نے ان بچوں اور نوجوانوں کو پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیت فراہم کرنے اور انہیں خود مختار بنانے کے لیے ضروری ہنر حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنے کی حمایت کی۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ افریقہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کا فقدان ہے جس کے نتیجے میں سب صحارا افریقہ میں 10 میں سے 9 بچے 10 سال کی عمر تک سادہ متن پڑھنے اور سمجھنے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے براعظم کے لیے عالمی تعاون کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فریقہ کو 2030 تک یونیورسل ایجوکیشن کوریج حاصل کرنے کے لیے تقریباً 90 بلین ڈالر کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More