کینیڈا، چاقو حملے میں 2خواتین ہلاک، تیسری شدید زخمی

اے پی پی  |  Feb 16, 2024

اوٹاوا۔16فروری (اے پی پی):کینیڈا کے شہر مونٹریال میں چاقو حملے میں 2خواتین ہلاک اور تیسری شدید زخمی ہو گئی۔

شنہوا نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز مونٹریا ل کے علاقے وائوڈریول ڈوریون میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت میں چاقو حملے میں 53اور 68سالہ دو خواتین ہلاک اور ایک 70 سالہ خاتون شدید زخمی ہو گئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور 44سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ متاثرہ خواتین میں سے 68سالہ خاتون حملہ آور کی اپنی ماں تھی ۔ رپورٹ میں صوبائی پولیس کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مشتبہ شخص کو بھی معمولی زخمی ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا جس سے تندرست ہونے کےبعدتحقیقات کی جائیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More