سعودی وزیر خارجہ میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے جرمنی پہنچ گئے

اے پی پی  |  Feb 16, 2024

ریاض۔16فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے جرمنی پہنچ گئے۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ وزیر خارجہ میونخ سکیورٹی کانفرنس میں مملکت کے وفد کی سربراہی کریں گے۔

یہ کانفرنس 16 تا 18 فروری منعقد ہو گی۔ بیان میں بتایا گیا کہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی جانب سے سب سے نمایاں بین الاقوامی امور اور امن و سلامتی کو مستحکم کرنے کے لیے کثیرالجہتی عمل کو بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت متوقع ہے۔ سعودی وفد دیگر ممالک کے وفود کے سربراہان اور کانفرنس میں شرکت کرنے والی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More