پیپلز بینک آف چائنا نے 40 غیر ملکی مرکزی بینکوں؍ مالیاتی اداروں کے ساتھ کرنسی کے تبادلے کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے

اے پی پی  |  Feb 16, 2024

بیجنگ۔16فروری (اے پی پی):چین کے مرکزی بینک پیپلز بینک آف چائنانے 40 سے زیادہ غیر ملکی مرکزی بینکوں یا مالیاتی اداروں کے ساتھ کرنسی کے تبادلے کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

بینک کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق اس وقت، کرنسی کے تبادلے کے 31 معاہدے پر عملد رآمد شروع ہو چکا ہے، جن کا کل حجم تقریباً41.6 کھرب یوآن (تقریباً 586 ارب ڈالر)ہے۔مرکزی بینکوں کے درمیان کرنسی کے تبادلے مالیاتی انتظامات ہیں جس میں ایک ملک کا مرکزی بینک اپنی کرنسی کو دوسرے کے لئےتبدیل کر سکتا ہے۔

تبادلہ کے فنڈز کو دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں میں مدد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جس سے زر مبادلہ کے اخراجات کو بچانے اور شرح مبادلہ کے خطرات کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔رپورٹ کے مطابق، چین کی جانب سے کرنسی کے تبادلے کے معاہدوں نے مارکیٹ کے اعتماد کو بڑھانے اور علاقائی اور عالمی مالیاتی استحکام کو برقرار رکھنے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More