امریکی صدر کا اسرائیلی وزیر اعظم کو ٹیلی فون ، فلسطینیوں کی حفاظت کو یقینی بنائے بغیر رفح پر حملے سے گریز کا مشورہ

اے پی پی  |  Feb 16, 2024

واشنگٹن ۔16فروری (اے پی پی):امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو ٹیلی فون کر کے رفح پر حملے بارے خبردار کیا ہے ۔

الجزیرہ کے مطابق وائٹ ہائوس نے بتایا کہاسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل رفح میں پناہ لینے والے10لاکھ سےزیادہ فلسطینیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے قابل اعتماد منصوبے کے بغیر وہاں حملے کے منصوبے پر پیش رفت نہ کرے ۔

واضح رہے کہ جوبائیڈن ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں دوسری بار نیتن یاہو کو فلسطینی شہریوں کے تحفظ کے منصوبے کے بغیر رفح میں فوجی مہم شروع کرنے کے خلاف خبردار کر چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More