سعودی عرب کا اعضا عطیہ کرنے پر 200 شہریوں کو میڈل دینے کا اعلان

اے پی پی  |  Feb 16, 2024

ریاض ۔16فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے جسمانی اعضا عطیہ کرنے پر 200 مقامی شہریوں کو شاہ عبدالعزیز تمغہ دینے کی منظوری دے دی۔ایس پی اےکے مطابق سعودی عرب میں وزارت صحت کی جانب سے اس امر کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے کہ ضرورت مند مریضوں کو خون یا جسمانی اعضا جن میں گردہ ، جگر یا دماغی طورپرمردہ قرار دیے جانے والے افراد کے اعضا انتہائی مستحق مریضوں کو ٹرانسپلانٹ کیے جاتے ہیں

۔وزارت صحت کی جانب سے ایسے افراد کی سفارش کی جاتی ہے جنہوں نے متعدد بار خون کا عطیہ دیا ہو۔ وزارت کے ریکارڈ سیکشن میں بلڈ ڈونرز کا مکمل ڈیٹا موجود ہوتا ہے جس کی بنیاد پر انہیں تمغے کے لیے نامزد کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ اعضا عطیہ کرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں جنہیں شاہ عبدالعزیز میڈل دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More