انسداد دہشتگردی کے حوالے سے ترکیہ کی شرائط پوری کریں گے، سویڈن

اے پی پی  |  Feb 16, 2024

سٹاک ہوم ۔16فروری (اے پی پی):سویڈن کے وزیر خارجہ ٹو بیس بلسٹروم نے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی کے موضوع پر ہم ترکیہ کی شرائط پوری کریں گے۔ٹی آرٹی کے مطابق انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جولائی میں ویلنیئس میں ہونے والے نیٹو اجلاس میں سویڈن نے ترکیہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدہ پر رضا مندی ظاہر کی تھی ۔

انہوں نے بتایا کہ جون 2022 میں میڈرڈ اجلاس میں ترکیہ،سویڈن اور فن لینڈ کے درمیان تشکیل دیئے گئے مشترکہ فریم ورک میں کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گاہم انسداد دہشتگردی کے اقدامات میں ترکیہ سے قریبی تعاون کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ کو امریکاسے ملنے والے ایف۔16طیاروں سے نیٹو مزید مضبوط ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More