پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات میں ایک بار پھر اضافہ

اردو نیوز  |  Feb 16, 2024

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

جمعرات کو وزارات خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 62 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 287 روپے 33 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفیکشن کے مطابق ان قیمتوں کا اطلاق  رات 12 بجے سے اگلے 15 دن کے لیے ہو گا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More