اقرار الحسن کی حق خطیب حسین علی بادشاہ سے مناظرے کی ویڈیوز وائرل

ہم نیوز  |  Feb 15, 2024

معروف ٹی وی میزبان اقرار الحسن کی پیر آف بلاوڑہ شریف حق خطیب حسین علی بادشاہ سے مناظرے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

اقرار الحسن نے پیر آف بلاوڑہ جاکر مناظرے کرنے سے قبل یوٹیوب پر ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی اور بتایا کہ وہ اپنے ساتھ متعدد معذور اور بیمار افراد لے کر جا رہے ہیں تاکہ حق خطیب ایک ہی پھونک اسے ان معذوروں کو بھی اپنے پیروں پر کھڑا کر سکیں۔

بعد ازاں انہوں نے یوٹیوب پر پیر آف بلاوڑہ شریف سے مناظرے کی براہ راست ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں کوئی آواز سمجھ نہیں آ رہی اور اقرار الحسن کو ہجوم میں حق خطیب سے گلے ملتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اقرار الحسن نے اپنی ٹوئٹس میں بتایا کہ حق خطیب کے مریدوں نے ان پر اور ان کی ٹیم پر تشدد کیا، ان کے موبائل اور کیمرے چھین لیے اور انہیں براہ راست مناظرہ نشر کرنے سے روک دیا۔

میں اب سے کچھ دیر میں حق خطیب کے آستانے پر جا رہا ہوں۔ دیکھتے ہیں کہ وہ تشدد، مارپیٹ، مذہب یا اپنے مریدوں کے پیچھے چھپتا ہے یا پھر سامنے آ کر لائیو کیمروں کی موجودگی میں ہمارے سوالوں کا جواب دیتا ہے۔https://t.co/hwnieBTAnZ

— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) February 14, 2024

اس پر حق خطیب نے انہیں بتایا کہ یہ کرامات ہوتی ہیں، جیسے دیگر علما کے پاس بھی کرامات تھیں اورساتھ ہی ویڈیو میں پیر آف بلاوڑہ کو دیگر علما کے نام غلط لیتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے۔

انہوں کہا کہ پیر آف بلاوڑہ انہیں ایک قرآنی آیت بھی نہ سنا سکے اور ساتھ ہی انہوں نے انہیں جعلی پیر قرار دیتے ہوئے علما سے مطالبہ کیا کہ وہ حق خطیب کے خلاف آواز بلند کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More