سعودی عرب آنے والوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزی جاری

ہم نیوز  |  Feb 15, 2024

سعودی حکومت نے سعودی عرب آنے والوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزی جاری کردی ہے۔

سعودی حکام کے مطابق نئی ٹریول ایڈوائزی کے تحت سعودیہ آنے والے مسافروں کے پاسپورٹ کی میعاد کم از کم 6 ماہ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصلے کا اطلاق وزٹ ویزہ، بزنس ویزہ، ٹورٹس ویزہ سمیت تمام اقسام کے ویزوں پر ہوگا۔

سعوی ایوی ایشن کی جانب سے تمام ایئر لائنز کو اس سلسلے میں ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

سعوی ایوی ایشن نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ 6 ماہ سے کم مدت والے پاسپورٹ کے حامل مسافر کی بورڈنگ نہ دی جائے۔

ایئرلائنز انتظامیہ نے ٹریول ایجنسیوں کو بھی اس سلسلے میں آگاہ کردیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More