امریکا کا پاکستان میں انتخابات پر الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

ہم نیوز  |  Feb 15, 2024

امریکا نے پاکستان میں انتخابات پر الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ صرف پاکستان نہیں بلکہ دنیا میں کہیں بھی ایسے الزامات کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان صرف اپنا ریٹ بڑھا رہے ہیں، بابر اعوان

اسی لئے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے رہیں گے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستان میں حکومت بننے کے بعد اس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ مخلوط حکومت پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، مخلوط حکومت کا فیصلہ امریکا کو نہیں پاکستان کو کرنا ہے، جب کسی جماعت کی اکثریت نہیں ہوتی تو اتحادی حکومت بنتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More