آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز نے صنعتیں بند ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا

ہم نیوز  |  Feb 15, 2024

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے توانائی کی بلند قیمتوں کی وجہ سے انڈسٹری بند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے چند ماہ میں بڑی صنعتیں بند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، اس حوالے سے وزارت توانائی، وزارت تجارت اور ایس آئی ایف سی کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

اپٹما کے مطابق انڈسٹری کے بند ہونے سے ملازمتوں میں کمی آئے گی اور بے روزگاری بڑھے گی،خط کے متن میں کہا گیا کہ پاکستان برآمدی مارکیٹ شیئر کھو رہا ہے اور صنعت دم توڑرہی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7.50 روپے تک اضافے کا امکان

انڈسٹری کو اس وقت 50 روپے فی یونٹ میں بجلی فراہم کی جا رہی ہے،اپٹما کا خط میں کہنا تھا کہ فی یونٹ بجلی 18.5 سینٹ فی کلو واٹ ریجنل ممالک سے زائد ہے۔

ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے گیس اور آر ایل این جی کی قیمتیں بھی دگنی ہیں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز نے لکھے گئے خط میں کہا کہ گزشتہ سال صنعتوں کیلئے گیس کی قیمت میں 250 فیصد کا اضافہ کیا جاچکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More