بابر اعظم کے بھائی کی کرکٹ میں انٹری، پشاور زلمی اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ

ہم نیوز  |  Feb 15, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز بابراعظم کے چھوٹے بھائی نے بھی کرکٹ کے میدان میں انٹری مار دی، پشاور زلمی اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ کی تصاویر وائرل۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل ہونے والی تصاویر میں بابر کے بھائی سفیر اعظم کو ٹریننگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی فرنچائز پشاور زلمی اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ کی۔

سکندر رضا نے آئی پی ایل کو پی ایس ایل سے بہت بہتر قرار دے دیا

خیال رہے کہ بابر کے چھوٹے بھائی سفیر اعظم باقاعدہ طور پر پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل نہیں، انہوں نے صرف پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا آغاز 17 فروری لاہور میں ہورہا ہے۔ پہلے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ اور دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More