ہم نیوز | Feb 15, 2024
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل 9 کا گانا کُھل کے کھیل’ ریلیز کیا گیا جسے معروف گلوکار علی ظفر نےگایا ہے۔
گانے میں علی ظفر کےساتھ گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی آواز کا جادو جگایا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان سُپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچز 17 فروری سے چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More