برطانیہ میں بھی جعلی پاکستانی پاسپورٹ کا اسکینڈل سامنے آ گیا

ہم نیوز  |  Feb 15, 2024

برطانیہ میں بھی جعلی پاکستانی پاسپورٹ کا اسکینڈل سامنے آ گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی حکام نے 61پاسپورٹ امیگریشن حکام کے حوالے کیے اور ان کا اسٹیٹس بتانے کی درخواست کی۔

پاکستانی پاسپورٹ پر حج کرنیوالے افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ بلاک کر دیے ہیں،وزیر مذہبی امور

امیگریشن حکام نے تحقیقات کے بعد پاسپورٹ کو جعلی قراردے دیا،ذرائع کے مطابق پاسپورٹ کا لیمی نیشن پیپر اور ڈیٹا پیپر جعلی تھا۔

پاسپورٹس میں ولدیت اور کوائف میں بھی فرق نکلا، پاسپورٹ کہاں پرنٹ ہوئے اور سہولت کار کون تھے،اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More