سرفراز احمد کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سے استعفیٰ

ہم نیوز  |  Feb 13, 2024

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد بحثیت کھلاڑی پی ایس ایل 9 میں ایکشن میں ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ شین واٹسن کی تجویز پر سرفراز احمد کپتانی سے دسبردار ہوئے ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتادیا کہ رائیلی روسو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نئے کپتان جبکہ سعود شکیل نائب کپتان ہوں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کل لاہور میں اپنے پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل 9 میں اپنا پہلا میچ پشاور زلمی کیخلاف 18 فروری کو کھیلے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More