سری لنکا میں عام انتخابات 2025ء میں کرانے کا اعلان

ہم نیوز  |  Feb 13, 2024

بدترین معاشی و سیاسی بحران کے شکار سری لنکا میں عام انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابات اگلے برس ہونگے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کے عام انتخابات  کے لیے مالیاتی انتظامات اگلے سال کے بجٹ میں فراہم کیے جائیں گے۔  صدارتی انتخاب مقررہ مدت کے اندر کرائے جائیں گے۔

عام انتخابات میں کامیاب 7 آزاد امیدواروں کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

واضح رہے کہ 2024 میں 64 ممالک میں انتخابات ہونا تھے، جن میں سے پاکستان سمیت 10 ممالک میں 8 فروری تک انتخابات کا انعقاد ہو چکا ہے ، 2025 میں سری لنکا کے علاوہ دیگر کئی ممالک میں بھی لوگ حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More