اسرائیل کو رفح میں مزید جنگی کارروائی سے پہلے سوچنا چاہیے ، برطانیہ

اے پی پی  |  Feb 13, 2024

لندن ۔13فروری (اے پی پی):برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون نے مصری سرحد پر غزہ کے انتہائی جنوب میں واقع شہر رفح میں مزید جنگی کارروائی کرنے سے پہلے اسرائیل کو سوچنے کا مشورہ دیا ہے۔

العربیہ کے مطابق ڈیوڈ کیمرون کا یہ موقف پیر کے روز رفح پر اسرائیلی بمباری کے بعد سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم رفح کی صورتحال پر بہت تشویش میں ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اسرائیل کو اس بمباری کو روکے اور مزید کسی بھی کارروائی کے کرنے سے پہلے بہت سنجیدگی سے سوچنا چاہیے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جنگ میں فوری وقفہ چاہتے ہیں اور یہ جنگی وقفہ آگے چل کرسیز فائرمیں تبدیل ہونا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More