وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیلئے علی امین ، مشتاق غنی ، تاج ترند کے نام زیر غور ، حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی دینگے

ہم نیوز  |  Feb 12, 2024

ملک کی تمام بڑی جماعتوں نے حکومت بنانے کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، تحریک انصاف نے بھی خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے کے لیے آج  اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صوبے میں حکومت سازی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ عروج پر ، متحدہ کے وفد کی رائیونڈ میں نواز شریف سے ملاقات

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق علی امین گنڈاپور، مشتاق غنی اور تاج محمد ترند کے نام وزیراعلیٰ کی فہرست میں شامل ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ کے نام کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی سے لی جائے گی، بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹر گوہر علی اور دیگر وکلاء ملاقات کریں گے۔ جس کے بعد بیرسٹر گوہر وزیرِاعلیٰ کے پی کے نام کا اعلان کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More