متحدہ عرب امارات میں شدید بارش اور ژالہ باری ، تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے

ہم نیوز  |  Feb 12, 2024

متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں اور ژالہ باری کے بعد تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں اور ژالہ باری کے بعد 6 ریاستوں کے تعلیمی ادارے آج پیر کے روز بند رہیں گے۔

ابوظہبی، دبئی، شارجہ، فجیرہ، عجمان اور  راس الخیمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی اور اولے بھی پڑے۔ جس کے باعث دبئی اور شارجہ میں محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا۔

ملک کے چند علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

اماراتی حکام نے سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ گھر سے کام کریں اور شہری غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خراب موسم کا الرٹ جاری کرتے ہوئے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More