میانوالی میں پولیس چیک پوسٹ پر 13 شدت پسندوں کا حملہ، ملزمان کی تلاش جاری

اردو نیوز  |  Feb 12, 2024

پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ ضلع میانوالی کے قبول خان چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

پیر کو پنجاب پولیس ایک بیان میں کہا ہے کہ 12 سے 13 شدت پسندوں نے رات گئے قبول خان چیک پوسٹ پر تین اطراف سے حملہ کیا۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق شدت پسندوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے پولیس چیک پوسٹ پر جدید اسلحے سے شدید فائرنگ کی۔

پنجاب پولیس نے بین الصوبائی سرحدی چوکیوں پر ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ’چیک پوسٹ پر تعینات پولیس جوانوں نے بہترین حکمت عملی اور جدید ٹیکنالوجی سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

’پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی اور فائرنگ سے دہشت گرد پسپا ہو کر فرار ہو گئے۔‘

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شدت پسندوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سرحدی پولیس چیک پوسٹ پر پنجاب پولیس کے جوان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن سولجرز ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’پنجاب پولیس سرحدی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ’دہشت گردوں کو ان کے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔‘

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More