نریندر مودی بدھ کو ابو ظہبی میں پہلے مندر کا افتتاح کریں گے

ہم نیوز  |  Feb 11, 2024

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی متحدہ عرب امارات میں پہلے مندر کا افتتاح کریں گے۔ بھارتی وزیراعظم  سرکاری دورے پر منگل کو ابوظہبی پہنچیں گے۔

دو روزہ دورے کے دوران  بھارتی وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان اور نائب صدر سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے اور بدھ کو ابوظہبی میں مشرق وسطیٰ کے پہلے مندر کا افتتاح کریں گے۔

مودی سرکار کی اسلام دشمنی ، نئی دہلی کی تاریخی مسجد اخوند جی کو بھی شہید کر دیا

مندر کی تعمیر کا فیصلہ مودی کے متحدہ عرب امارات کے 2015 کو کیے گئے دورے میں کیا گیا تھا۔ مندر کے لیے 13.5 ایکڑ زمین اُس وقت کے ولی عہد اور موجودہ صدر محمد بن زید النہیان نے بطور تحفہ دی تھی۔

واضح رہے کہ مندر کی تعمیر میں استعمال ہونے والے سیکڑوں ٹن پتھروں کو بھارت میں ماہر کاریگروں نے تراشا تھا اور پھر انھیں متحدہ عرب امارات لاکر جوڑا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More