الیکشن کمیشن نے این اے 35 کوہاٹ اور این اے 62 کوٹلہ کا فارم 4 جاری کرنے کی ہدایت کردی

اے پی پی  |  Feb 10, 2024

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے این اے 35 کوہاٹ اور این اے 62 کوٹلہ کا فارم 4 جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمیشن نے اپنے اجلاس میں کوہاٹ کے حلقہ این اے 35 میں 25 پولنگ سٹیشنوں کے انتخابی مواد اور پولنگ سٹیشنوں کو دہشت گردوں کی جانب سے تباہ کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا کہ ان 25 پولنگ سٹیشنوں میں لیڈ سے کم ووٹ ہیں اس لئے کامیاب امیدوار کا فارم 47 جاری کیاجائے جبکہ صوبائی نشست پر 15 فروری کو پولنگ ہوگی۔

اسی طر ح قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62 گجرات میں بھی بقیہ پولنگ سٹیشنوں کے کل ووٹ لیڈ سے کم ہونے کی وجہ سے ریٹرننگ آفیسر کو احکامات دیئے گئے ہیں کہ وہ فارم 47 جاری کرے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More