حلقہ پی پی 293 راجن پور 2 سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار سردار شیر علی گورچانی 37 ہزار784 ووٹ لے کر کامیاب

اے پی پی  |  Feb 10, 2024

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 293 راجن پور 2 سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار سردار شیر علی گورچانی 37 ہزار784 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔

ریٹرننگ آفیسر/الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار مرزا محمد شہزاد ہمایوں35 ہزار137 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 52.54 فیصد رہا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More