قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 راولپنڈی ون سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے امیدوار راجہ پرویز اشرف کامیاب

اے پی پی  |  Feb 09, 2024

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 راولپنڈی ون سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے راجہ پرویز اشرف ایک لاکھ 12 ہزار 265 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار طارق عزیز بھٹی 91 ہزار 547 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب50.48 فیصد رہا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More