نواز شریف شریف لیگی قیادت ماڈل ٹاؤن میں، کارکنوں کا جشن

اردو نیوز  |  Feb 09, 2024

لاہور میں مسلم لیگ کے مرکزی دفتر میں نواز شریف سمیت لیگی قیادت پہنچ چکی ہے جبکہ کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی اس وقت ماڈل ٹاؤن دفتر کے اندر موجود ہے۔

کارکنوں کی ٹولیاں میوزک اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتی بھی دکھائی دے رہی ہیں۔ لاہور سے مسلم لیگ ن کے نو منتخب کئی  اراکین اسمبلی  بھی مرکزی دفتر میں موجود ہیں۔ 

سپیکر سے بار بار اعلان کیے جا رہے ہیں کہ نواز شریف کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ تحریک استحکام کے رہنما بھی نواز شریف سے ملاقات کے لیے اس وقت مرکزی دفتر میں موجود ہیں۔ اس سے پہلے پارٹی کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے ایک بیان جاری کیا تھا  ماڈل ٹاؤن دفتر میں جیت کا جشن منایا جائے گا۔ 

ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں بار بار آتشبازی بھی کا جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More