میں بتاتا ہوں بال کیسے کاٹتے ہیں ۔۔ خراب کٹنگ پر سیاح نے حجام کے بال ہی اڑادیئے

ہماری ویب  |  Feb 09, 2024

اکثر لوگوں کو اپنے بالوں سے بہت پیار ہوتا ہے اور اپنے بالوں کی حفاظت اور اسٹائل کیلئے لوگ بہت پیسہ بھی خرچ کرتے ہیں اور جب بات کٹنگ کی آئے تو کچھ لوگ ہمیشہ بااعتماد حجام کے پاس جانا پسند کرتے ہیں تاہم کبھی کبھار من پسند حجام کی عدم دستیابی پر دوسرے حجام کے پاس جانا مہنگا بھی پڑجاتا ہے کیونکہ حجام خراب کٹنگ کی وجہ سے بال خراب کردیتا ہے لیکن ہر صارف خاموشی سے جانے کی بجائے کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو حجام کی بھی حجامت کردیتے ہیںجیسا کہ تھائی لینڈ میں ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کے شہر پٹایا کے دورے پر آئے روسی شہری نے مقامی حجام کی ایک دکان پر بال کٹوانے کا فیصلہ کیا،سیاح سیلون میں آیا اور حجام کو ہاتھوں کے اشاروں سے بتایا کہ وہ کس طرح کے بال بنوانا چاہتا ہے کیونکہ روسی سیاح کی انگریزی بہت کمزور تھی اور حجام روسی زبان نہیں جانتا تھا۔

بال کٹوانے کے دوران جب روسی سیاح نے آئینے میں خود کو دیکھا تو اس کے غصے کی انتہا نہ رہی۔ اس نے میز پر مکے مارنا شروع کر دیے اور حجام کیلئے نازیبا الفاظ استعمال کرنے لگ گیا۔

سیاح نے غصے میں میز سے شیونگ مشین اٹھائی اور حجام کے اگلے بالوں کا کچھ حصہ مونڈ دیا۔حجام کے زبردستی بال کاٹنے کے بعد سیاح اپنے بال کٹائی کی ادائیگی کے بغیر ہی جلدی سے حجام کی دکان سے باہر نکل گیا۔

اس واقعہ کے بعد عینی شاہدین نے بتایا کہ روسی سیاح غصے میں پیسے دیئے بغیر دکان سے چلا گیا لیکن جانے سے پہلے اس نے حجام کی حجامت بنادی، اس واقعہ کو عالمی میڈیا نے نمایاں کوریج دی اور سوشل میڈیا پر بھی یہ خبر وائرل ہوچکی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More