قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-55 راولپنڈی IV سے ابرار احمد 78 ہزار 542 ووٹ حاصل کر کے کامیاب

اے پی پی  |  Feb 09, 2024

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-55 راولپنڈی IV سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ابرار احمد 78 ہزار 542 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 4 لاکھ 31 ہزار 832 ہے جبکہ ایک لاکھ 72 ہزار 680 ووٹ ڈالے گئے۔

یہاں پر ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 39.99 فیصد رہی ۔ یہاں سے آزاد امیدوار محمد بشارت راجہ 67 ہزار 101 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More