قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-199 گھوٹکی سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار علی گوہر خان مہر ایک لاکھ 54 ہزار 832 ووٹ حاصل کر کے کامیاب

اے پی پی  |  Feb 09, 2024

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-199 گھوٹکی سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار علی گوہر خان مہر ایک لاکھ 54 ہزار 832 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 4 لاکھ 55 ہزار 376 ہے جبکہ یہاں پر دو لاکھ 13 ہزار 658 ووٹ ڈالے گئے۔

یہاں پر ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 46.92 فیصد رہی ۔ یہاں سے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیدوار عبدالقیوم 40 ہزار 204 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More