آئی جی پنجاب کا سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

اے پی پی  |  Feb 08, 2024

لاہور۔8فروری (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولنگ کے اختتام کے بعد صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا، انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ عام انتخابات کے تمام حلقوں میں قانون کی پاسداری ہر صورت یقینی بنائیں، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہے،

خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیں، شر پسند عناصر اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اور ناکوں پر چیکنگ مزید سخت کر دیں، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ ڈولفن سکواڈ ،پیرو اور ایلیٹ ٹیمیں کیمپ آفسز اور اہم مقامات کے اطراف پٹرولنگ بڑھا دیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More