انتخابات کی شفافیت اور ساکھ کو یقینی بنانے کے لیے صحافیوں اور مبصرین کو پولنگ اسٹیشنوں میں داخلے کی اجازت دی گئی، ترجمان الیکشن کمیشن

اے پی پی  |  Feb 08, 2024

اسلام آباد ۔8فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات کے دن (جمعرات) کوصحافیوں کو کوریج کے لیے پولنگ اسٹیشنوں میں داخلے کی اجازت دی ۔سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان ای سی پی نے کہا کہ ایکریڈیشن کارڈ رکھنے والے صحافیوں کو کوریج کے لیے پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مبصرین اور صحافیوں کو انتخابی عمل کی کوریج کی اجازت دی گئی تاکہ انتخابات کی شفافیت اور ساکھ کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More