عام انتخابات کے موقع پر الیکشن کمیشن کو معمولی نوعیت کی 76 شکایات موصول ہوئیں

اے پی پی  |  Feb 08, 2024

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):عام انتخابات کے موقع پر الیکشن کمیشن کو معمولی نوعیت کی 76 شکایات موصول ہوئیں جنہیں فوری طور پر حل کر لیا گیا۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن کے انچارج مانیٹرنگ کنٹرول سنٹر اسلام آباد ہارون شنواری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک 76 شکایات موصول ہو چکی ہیں جن کو حل کر لیا گیا ۔

شکایات معمولی نوعیت کی ہیں جن میں زیادہ تر کارکنوں کی آپس میں گرما گرمی اورلڑائی جھگڑے کی تھیں جس کو موقع پر قابو کر لیا گیا تھا اور پولنگ جاری کرا دی گئی تھی ۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More