کمشنر کوئٹہ ڈویژن کا مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ،انتخابی عمل اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

اے پی پی  |  Feb 08, 2024

کوئٹہ۔ 08 فروری (اے پی پی):کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کا عام انتخابات کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ ۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات پولنگ سٹیشنز میں انتخابی عمل ، سکیورٹی اور ددیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں پولنگ کا عمل اطمینان بخش ہے اور سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے پولنگ سٹیشنز ضرور آئیں۔ شہر کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس لیویز اور ایف سی اہلکار حفاظت کے لیے تعینات ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More