ملک میں عام انتخابات کے موقع پر 55 شکایات موصول ہو چکی ہیں ،45 کو حل کر لیا گیا ،انچارج مانیٹرنگ کنٹرول سینٹر اسلام آباد

اے پی پی  |  Feb 08, 2024

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):انچارج مانیٹرنگ کنٹرول سینٹر اسلام آباد ہارون شنواری نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کے موقع پر اب تک 55 شکایات موصول ہو چکی ہیں جن میں سے 45 کو حل کر لیا گیا ہے جبکہ 10 پر کام جاری ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انچارج مانیٹرنگ کنٹرول سینٹر اسلام آباد نے کہا کہ موصولہ شکایات عام نوعیت کی ہیں جن میں سے زیادہ تر سیاسی کارکنوں کی آپس میں گرما گرمی، لڑائی جھگڑے کی تھیں ، جن پر موقع پر قابو پاکرپولنگ جاری کرا دی گئی ۔ انہو ں نے کہاکہ اس وقت ملک بھر میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل بلا تعطل جاری ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More