لاہور کے تمام پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کا عمل بلا تعطل جاری

اے پی پی  |  Feb 08, 2024

لاہور۔8فروری (اے پی پی):عام انتخابات2024 میں صوبائی دارالحکومت کے تمام پولنگ سٹیشنز پر بلا تعطل پولنگ کا عمل جاری ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان کے مطابق این اے 128 کے متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر نے پولنگ سٹیشن میں پر امن پولنگ کے عمل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ میں پولنگ کا عمل پر امن طریقے سے جاری ہے۔ این اے 129پولنگ سٹیشن نمبر265 میں خواتین پولنگ سٹیشن سمیت شہر بھر کے تمام پولنگ سٹیشنز پر بلا تعطل پولنگ جاری ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ تمام پولنگ سٹیشنز پر امیدواران کے پولنگ ایجنٹس بھی موجود ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More