پولنگ ڈے امن و امان سے گزرے گا، محسن نقوی

اے پی پی  |  Feb 08, 2024

لاہور۔8فروری (اے پی پی):نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ان شا اللہ پولنگ ڈے امن و امان سے گزرے گا،

چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب نے ہر ڈویژن اور ضلع میں امن وامان کیلئے بہترین انتظامات کیے ہیں۔ پولنگ ڈے کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ شہریوں کے تحفظ کیلئے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے ،تمام حساس پولنگ سٹیشنز پر خفیہ کیمرے لگائےگئے ہیں،ووٹ لوگوں کا حق ہے،ڈرنے کی ضرورت نہیں،عوام کا تحفظ کریں گے،

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہیں،اللہ خیر کرے گا،شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More