جاپانی مبصر گروپ کا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 48کے پولنگ سٹیشن کا دورہ

اے پی پی  |  Feb 08, 2024

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):جاپانی مبصر گروپ نے وفاقی دارالحکومت میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 48کے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا ۔

پاکستان ٹیلی ویژن نیوز کی (پی ٹی وی) کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو یہاں عام انتخابات کے موقع پر جاپانی مبصرین نے حلقہ این اے 48کے پولنگ اسٹیشن نمبر 22 اسامہ ظفر شہید سکول، ترلائی کا دورہ کیا۔اس موقع پر مبصر وفد نے پولنگ کے عملے سے انتخابات کے طریقہ کار کے حوالہ سے گفتگو کی ،

پریذائیڈنگ افسر اور عملے نے وفد کو انتخابا ت کے عمل کے حوالہ سے بریف کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More