صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بمعہ اہل و عیال کراچی میں ووٹ ڈالا

اے پی پی  |  Feb 08, 2024

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی میں اپنا ووٹ ڈالا۔ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ووٹ ڈالنے کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کیا۔

جس میں انہوں نےکہا کہ ‏اسلامی جمہوریہ پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نمائندے منتخب کرنے کے لیے آپ کے ووٹ کے ذریعے آپ کی رائے مانگی ہے،ووٹ ڈالنا آپ کی اسلامی، آئینی اور شہری ذمہ داری ہے،میں بمعہ اہل و عیال اپنے پولنگ سٹیشن پر پہنچا، قطار میں کھڑے ہوئے اور ووٹ دیا،

آپ سب سے بھی درخواست ہے کہ باہر نکلیں اور اپنا ووٹ کا حق استعمال کریں،آج پاکستان کو آپ کی رائے کی جتنی ضرورت ہے اتنی پہلے کبھی نہیں تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More