گوگل کی جانب سے پاکستان میں عام انتخابات کے موقع پر خصوصی ڈوڈل جاری

اے پی پی  |  Feb 08, 2024

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):گوگل نے پاکستان کے عام انتخابات کی موقع پر اپنے سرچ پیج پر خصوصی ڈوڈل لانچ کیا ہے۔

اس ڈوڈل میں ان انتخابات کی اہمیت کو نمایاں کرتے ہوئے پاکستان کا جھنڈا اور بیلٹ باکس کی تصویر ووٹ ڈالتے ہوئے دکھائی گئی ہے ۔ یہ ڈوڈل صرف پاکستان کی جغرافیائی حدود میں دیکھا جا سکتا ہے اور اس کا عنوان “پاکستان نیشنل الیکشنز 2024” ہے۔

اس ڈوڈل کو کلک کرنے پر پاکستان میں عام انتخابات کے حوالے سے تمام خبریں ،امیجز،اور وڈیوز سامنے آ جاتی ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More