صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف نے ماڈل ٹائون میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا

اے پی پی  |  Feb 08, 2024

لاہور۔8فروری (اے پی پی):سابق وزیر اعظم و صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف نے نے این اے 128 ماڈل ٹائون میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عام انتخابات کے حوالے سے سیکورٹی کے بہت مناسب انتظامات کئے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ ایسی حکومت آئے جو محبت اور خیر سگالی کے پھول نچھاور کرے،یہ عظیم دھرتی محبت و یگانگت سے سرسبز ہو گی ۔انہوں نے کہاکہ انشا اللہ جلد ملک سے بیروزگاری کا خاتمہ ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More