لاہور، الیکشن کمیشن کی مبصرین اور میڈیا کے حوالے سے اہم ہدایات جاری

اے پی پی  |  Feb 08, 2024

لاہور۔8فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے مبصرین اور میڈیا کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے ایکریڈیشن کارڈ یا اجازت نامے کے حامل تمام مبصرین اور میڈیا کو پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے کی اجازت ہے۔ایکریڈیشن کارڈ الیکشن کمیشن کے ترجمان اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ افسران کو اجازت نامے کے حامل آبزرورز اور میڈیاکو پولنگ اسٹیشن میں داخلے سے نہ روکنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More