انٹرنیٹ چلے یا بند ہو، نتائج پر کوئی فرق نہیں پڑے گا: ای ایم یو

اردو نیوز  |  Feb 07, 2024

الیکشن کمیشن کے نتائج مرتب کرنے والے پراجیکٹ الیکشن مینیجمنٹ یونٹ (ای ایم یو) کے ڈی جی کرنل (ر) سعد نے کہا ہے کہ ’کل انٹرنیٹ بند ہو یا چلے، ای ایم ایس کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔‘

بدھ کو اسلام آباد میں پولنگ ڈے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کرنل (ر) سعید کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’سکیورٹی اور دیگر وجوہات کے باعث مختلف علاقوں کے رزلٹس میں تاخیر تو ہو سکتی ہے مگر ان پر فرق نہیں پڑے گا۔‘

انہوں نے بتایا  کہ 40’ انجینیئرز نیٹ ورک کو دیکھ رہے ہیں جبکہ ای ایم ایس کا ہیلپ ڈیسک بھی کام کر رہا ہے۔‘

ان کے مطابق ’ڈیسک پر آٹھ آپریٹرز موجود ہیں اور ہر صوبے کو دو آپریٹر ڈیل کر رہے ہیں۔‘

کرنل (ر) سعید کا کہنا تھا کہ ’آج ہم ریٹرنگ افسران کو پورٹل میں لاگ اِن کروائیں گے اور ڈی ای سی آفسز، آر او آفسز کو ہم یہاں سے مانیٹر کر رہے ہیں۔’

مانیٹرنگ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ’لیپ ٹاپس کے علاوہ کمپیوٹرز پر بھی مانیٹرنگ چل رہی ہے۔‘

ان کے بقول ’ہمارے پاس ملک بھر سے آر او کی لائیو لوکیشن  آ رہی ہے جن کی مانیٹرنگ بھی ہو رہی ہے۔‘

انہوں نے واضح کیا کہ ’یہ ایک سکیور سسٹم ہے اور ہر کوئی اس میں نہیں جا سکتا۔‘

کرنل (ر) سعد نے بتایا کہ ’ہمارے سسٹم میں کتنے لوگ لاگڈ اِن ہیں اور کتنے لاگ ان ہونے کے بعد لاگ آف ہوئے ہیں، ان کو مانیٹر کرنے کا سسٹم موجود ہے۔‘

لوڈشیڈنگ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ

’نیپرا نے ہمیں یقین دہانی کروائی ہے کل لوڈشیڈنگ نہیں ہوں گی۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More