چیف سیکرٹریز اور آئی جیز ووٹرز کے مکمل تحفظ کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ رکھیں ، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی ہدایت

اے پی پی  |  Feb 07, 2024

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھیں تاکہ ووٹرز کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

بدھ کو یہاں جاری بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز سے ٹیلیفون پر بات کی اور انہیں ہدایت کی کہ سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے اور جلد از جلد تعیناتی کو مکمل کیا جائے تاکہ ووٹرز کو مکمل سکیورٹی فراہم اور تمام ڈی آر اوز اور آر اوز کے دفاتر کو بھی محفوظ بنایا جا سکے ۔

چیف الیکشن کمشنر نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے دہشت گردی کے دو افسوسناک واقعات پر دکھ کا اظہار کیا اور مزید ایسے واقعات کے تدارک کیلئے ہدایات جاری کیں اور یقین دلایا کہ الیکشن کمیشن ہر قسم کی معاونت کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More