چلی حکومت میں دو مرتبہ اقتدار سنبھالنے والے سابق صدر سیبسٹین پنیرا ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق، ساتھیوں کو زندہ بچا لیا گیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق 74 سالہ سابق صدر تین افراد کے ہمراہ خود ہیلی کاپٹر اُڑا رہے تھے۔ جنوبی چلی میں حادثے کا شکار ہوکر ہیلی کاپٹر جھیل میں جا گرا۔
ریسکیو حکام نے موقع پر ہی سابق صدر کو مردہ قرار دے دیا جبکہ بقیہ تین مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا۔ چلی کے وزیر داخلہ کے مطابق سابق صدر کی لاش لاگو رینکو قصبے کے قریب جھیل سے برآمد ہوئی۔
چلی ، آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 112 ہو گئی ، لاکھوں افراد بے گھر ، 2 روزہ سوگ کا اعلان
اس افسوسناک حادثے کے بعد چلی کے موجودہ صدر گیبریل بورک نے ملک بھر میں 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ علاوہ ازیں دنیا بھر کے رہنماؤں کی جانب سے تعزیت کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ سیبسٹین پنیرا 2010 اور 2022 کے درمیان دو مرتبہ چلی کے صدر رہ چکے ہیں۔