بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنے بیٹوں کی پی ٹی آئی کے جھنڈے کے ساتھ تصویر شئیر کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جمائمہ نے اپنے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان کی تصویر شئیر کی جس میں وہ دونوں پی ٹی آئی کا جھنڈا اٹھائے ہوئے کھڑے ہیں۔
پاکستانیوں کو ہمیشہ دہشتگرد دکھایا جاتا ہے، اسلامو فوبیا حقیقی مسئلہ ہے، جمائمہ خان
جمائمہ اور عمران خان کے بیٹے قاسم نے عام انتخابات کے موقع پر پی ٹی آئی ووٹرز کیلئے پیغام جاری کیا ہے۔
قاسم نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر اسی تصویر کے ساتھ والی کی جماعت کی حمایت میں پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کل کا دن پاکستان کے لیے بہت بڑا دن ہے ، آپ کا ووٹ اہم ہے۔