صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کی مذمت

اے پی پی  |  Feb 07, 2024

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے ان کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے شہدا کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ صدر مملکت نے شہدا کے درجات کی بلندی اور ورثا کےلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More