عام انتخابات، 8 فروری کو ملک میں موسم کیسا رہے گا؟

اردو نیوز  |  Feb 07, 2024

پاکستان میں 8 فروری کو عام انتخابات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا جبکہ شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم سرد ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد رہے گا۔ خطہ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں سرد ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ تاہم سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں چند مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم کراچی اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق الیکشن کے روز ملک میں بارش کے کسی بڑے سپیل کا امکان نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More