ایران کا بھارتی سیاحوں کیلئے 15 دن کی ویزا فری انٹری کا اعلان

ہم نیوز  |  Feb 07, 2024

ایران نے بھارتی سیاحوں کے لیے 15 دن کی ویزا فری انٹری کا اعلان کر دیا ہے۔

نئی دہلی میں ایران کے سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ بھارتی پاسپورٹ کے حامل افراد ویزے کے بغیر پندرہ دن کے لئے ایران آ سکیں گے۔

ایران کی جانب سے نئی پالیسی کے تحت ہر چھ ماہ بعد بھارتی باشندے بغیر ویز ا ایران جا کر پندرہ دن کا قیام کر سکیں گے۔

کینیڈا نے سٹوڈنٹ ویزا پالیسی میں تبدیلی کردی

صرف سیاحوں کو ویزا کے بغیر آنے کی اجازت ہو گی، پندرہ دن کی مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی، تعلیم، کاروبار، ملازمت کی غرض سے آنیوالوں کیلئے ویزے کا حصول لازم ہو گا۔

ایرانی سفارتخانے کے مطابق ویزا کے بغیر آنے والے بھارت کے سیاح صرف فضائی سفر کے ذریعے ہی ایران میں آ سکیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی پاسپورٹ کے حامل افراد کو تھائی لینڈ، ویتنام، سری لنکا نے بھی بغیر ویزا انٹری کی سہولت دے رکھی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More