بیلجیئم میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کا جدید ویکسین تحقیقی مرکز “ویکسینوپولس” کا دورہ

اے پی پی  |  Feb 06, 2024

برسلز۔6فروری (اے پی پی):بیلجیئم میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے منگل کو بیلجیئم کی یونیورسٹی آف انٹیورپ میں قائم جدید ویکسین تحقیقی مرکز “ویکسینوپولس” کا دورہ کیا ۔

بیلجیئم میں پاکستانی سفارت خانے کے ٹویٹ کے مطابق دورہ کے دوران پاکستانی سفیر نے پروفیسر پائری وان ڈیمی اور ان کی ٹیم سے میڈیکل بائیو ٹیکنالوجی اور ویکسین کی تیاری کے ممکنہ شعبوں کی نشاندہی کے لئے مفید تبادلہ خیال کیا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More