پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمت میں 25 فیصد اضافے کی منظوری کے حوالے سے میڈیا میں شائع ہونے والی خبر کو’غلط اور حقائق کے منافی’ قرار دے دیا

اے پی پی  |  Feb 06, 2024

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):پٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمت میں 25 فیصد اضافے کی منظوری کے حوالے سے میڈیا میں شائع ہونے والی خبر کو مسترد کرتے ہوئے اسے ‘غلط اور حقائق کے منافی’ قرار دیا ہے۔

منگل کو پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) میں گیس کی قیمتوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سی سی آئی نے کمرشل بنیادوں پر تیسرے فریق کو قدرتی گیس کی فروخت کی قیمت 10 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کرنے کی منظوری دی ہے۔

مشترکہ مفادات کونسل نے تیسرے فریق کو گیس کی فروخت میں 50 فیصد حصہ دینے کی وزارت کی تجویز پر غور کیا تھا تاہم سی سی آئی نے آخر کار مسابقتی بنیادوں پر تیسرے فریق کو گیس کی فروخت کو موجودہ 10 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا۔

شیئر میں اس اضافے کو قیمتوں میں اضافے کے طور پر غلط نہ سمجھا جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ حصص میں اضافے کو غلط طریقے سے قیمتوں میں اضافے سے جوڑا گیا ہے اور تمام متعلقہ افراد کی معلومات کے لئے اس کی وضاحت کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More